• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 604517

    عنوان:

    صاحب نصاب نہ ہونے كے باوجود زكاۃ كی نیت سے پیسے دینا؟

    سوال:

    میں صاحب نصاب نہیں ہوں، پھر زکاة کی نیت سے پیسہ دے سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 604517

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:931-696/L=9/1442

     جب آپ صاحب نصاب نہیں ہیں تو زکوة دینا بھی آپ پر واجب نہیں، اگر آپ کسی کو کچھ دینا چاہیں تو صدقہ نافلہ کی نیت سے دے سکتے ہیں، انشاء اللہ اس کا اجر آپ کو مل جائے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند