• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 604419

    عنوان: سفید سونے پر زکات کا کیا حساب ہے؟ 

    سوال:

    سونا اور سفید سونا دونوں الگ الگ دھات ہے۔ تو سفید سونے پر زکات کا کیا حساب ہے؟ ہیرے کے زیورات سفید سونے کے ساتھ بنتے ہیں، ان پر زکات بنتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 604419

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 792-159T/D=10/1442

     (۱) سفید سونا بھی سونا ہی ہوتا ہے زکاة کے احکام جو سونے کے لئے ہیں وہی سفید سونے کے لئے بھی ہیں۔

    (۲) ہیرے پر زکاة واجب نہیں لہٰذا جو ہیرے سفید سونے میں لگے ہیں اس میں صرف سونے کی مقدار پر زکاة ہے ہیرے کی مقدار پر نہیں، پس ہیرے کی مقدار کم کرکے بقیہ وزن پر زکاة واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند