• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 604212

    عنوان: زکوٰة سے فیس کی ادائیگی 

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ میرے مکتب میں سو بچے ہیں اسی ناظرہ کے بیس حفظ کے ناظرہ والوں کی فیس 100 حفظ والوں کی 500 اب ان میں سے کچھ بچے ایسے ہیں کہ فیس مانگتے ہی پڑھنا چھوڑ دیتے ہیں اور ماں باپ سے بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں ہم سے فیس جمع نہیں ہو پاتی تو میں اپنے کسی دوست یا ملنے والے سے زکوٰة کے پیسے لیکر ان بچوں کو دے دیتا ہوں اگر سمجھ دار ہیں تو اور نابالغ بچے ہیں تو ان کے ماں باپ کو دے دیتا ہوں یہ کہ کر کہ یہ زکوٰة کا پیسا کسی نے دیا ہے اپنے بچوں کی فیس جمع کردو میرا یہ عمل کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 604212

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 736-602/D=09/1442

     جی ہاں، اس طریقے سے معطی زکاة کی زکاة ادا ہوجائے گی اور آپ کا طالب علم سے فیس لینا درست ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند