• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 60420

    عنوان: آج کل خاص کر رمضان کے مہینے میں مدرسے کے لوگ بہت آتے ہیں ، لوگ اپنی حیثیت سے زیادہ بھی دیتے ہیں ۔ حدیث میں ہے کہ کوئی آپ کے دروازے پر آئے تو خالی ہاتھ نہیں لوٹانا چاہئے ، اگر انہیں دس بیس روپئے دو تو لیتے نہیں، سیدھا سو روپئے کا مطالبہ کرتے ہیں، اس حالت میں کیا کیا جائے؟

    سوال: آج کل خاص کر رمضان کے مہینے میں مدرسے کے لوگ بہت آتے ہیں ، لوگ اپنی حیثیت سے زیادہ بھی دیتے ہیں ۔ حدیث میں ہے کہ کوئی آپ کے دروازے پر آئے تو خالی ہاتھ نہیں لوٹانا چاہئے ، اگر انہیں دس بیس روپئے دو تو لیتے نہیں، سیدھا سو روپئے کا مطالبہ کرتے ہیں، اس حالت میں کیا کیا جائے؟

    جواب نمبر: 60420

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1198-1200/L=9/1436-U ایسی حالت میں لینے والوں کو سمجھا دیا جائے کہ ابھی اور لوگوں کو بھی دینا ہے، لینے والوں کا زیادہ رقم پر اصرار کرنا غلط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند