• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 604007

    عنوان:

    زکوة کی رقم چوری ہوگئی‏،‏سفیر کیا کرے ؟

    سوال:

    ہم نے مدرسہ کا چندہ کیا جس میں زکوة کی رقم بھی شامل تھی۔ راستہ میں پیسہ چوری ہوگیا یا کہیں گرگیا۔ زکوة دینے والوں کی زکوة ادا ہوئی یا نہیں؟ اگر زکوة دینے والوں کو ہم نے بتایا کہ آپ کا پیسہ کہیں گرگیا تو یقین نہیں کریں، اور آئندہ چندہ بھی نہیں دیں گے ۔ تو کیا میں اپنی طرف سے رقم مدرسہ میں جمع کردوں تو ان کی طرف سے زکوة ادا ہوگی؟ اور کیا یہ رقم مدرسہ میں دینا میرے اوپر واجب ہے ؟

    جواب نمبر: 604007

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 836-791/B=12/1442

     اگر وصول کردہ رقم میں آپ کی طرف سے حفاظت میں کمی یا لاپرواہی ہوئی ہے تو آپ کے ذمہ ضمان واجب ہوگا۔ اور چونکہ بہت سے لوگوں کی رقم ہے، وہ بھی زکاة کی رقم ہے لہٰذا اختیاط اسی میں ہے کہ اپنی جیب سے اتنی رقم مدرسہ کو دیدیں، تاکہ زکاة دینے والوں کی زکاة بھی ادا ہوجائے۔ اور آپ پر خیانت و بددیانتی کا دھبہ بھی نہ لگے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند