• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 603559

    عنوان:

    نفلی صدقہ کس کس کو دے سکتے ہیں ؟

    سوال:

    نفلی صدقہ کس کو دینا چاہیے کیا نفلی صدقہ امام صاحب کو یہ ہمارے مدرسہ کے استاذ محترم کو دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 603559

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 741-891/B=01/1443

     نفلی صدقہ امیر و غریب سب ہی کو دے سکتے ہیں۔ مسجد کے امام کو اور مدرسہ کے استاذ کو بھی دے سکتے ہیں، شرعاً جائز ہے۔

    ---------------------------

    جواب صحیح ہے؛ البتہ غنی کو دیا جانے والا نفلی صدقہ ہدیہ ہوجاتا ہے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند