• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 603506

    عنوان:

    سامان بیچنے سے جو رقم حاصل ہوئی كیا اس پر زكات واجب ہوگی؟

    سوال:

    میری بہن کی 10 ماہ پہلے شادی ہوی جس میں ان کو جہیز بھی دیا گیا۔ اس وقت ان کو خاندان کی طرف سے 60 ہزاار روپے ملے ۔کچھ عرصے بعد ان کو طلاق ہو گی۔ان کا سامان بھی واپس آگیا۔سامان گھر پڑا خراب نہ ہو جاے اس ڈرسے ان کی کچھ چیزیں فروخت کر دی۔اب کیا ان چیزوں سے جو پیسے آئے ان پر بھی زکواة ہو گی؟

    جواب نمبر: 603506

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 803-584/H=07/1442

     شرائط زکاة کو ملحوظ رکھ کر اُس رقم میں کہ جو سامانِ جہیز بیچ کر حاصل ہوتی ہے زکاة واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند