• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 60318

    عنوان: میں پیشے سے ڈاکٹر ہوں ، کچھ مریض ایسے ہوتے ہیں جن کا علاج مطب پر کرنا مشکل ہوتاہے جس کی وجہ سے ان کو اسپتال یا نرسنگ ہوم میں بھیجنا پڑتا ہے، نرسنگ ہوم والے جب مریض کی چھٹی کرتے ہیں تو جو بھی بل بنتاہے اس کا کچھ فیصد مجھے بھی دیدیتے ہیں ، تو اس پیسے کو میں کہاں خرچ کرسکتاہوں؟کیا اپنے اوپر بھی خرچ کرسکتاہوں کہ نہیں؟کیا ان پیسوں کی زکاة بھی ادا کرنی ہوگی؟ خلاصہ کرکے بتائیں۔

    سوال: میں پیشے سے ڈاکٹر ہوں ، کچھ مریض ایسے ہوتے ہیں جن کا علاج مطب پر کرنا مشکل ہوتاہے جس کی وجہ سے ان کو اسپتال یا نرسنگ ہوم میں بھیجنا پڑتا ہے، نرسنگ ہوم والے جب مریض کی چھٹی کرتے ہیں تو جو بھی بل بنتاہے اس کا کچھ فیصد مجھے بھی دیدیتے ہیں ، تو اس پیسے کو میں کہاں خرچ کرسکتاہوں؟کیا اپنے اوپر بھی خرچ کرسکتاہوں کہ نہیں؟کیا ان پیسوں کی زکاة بھی ادا کرنی ہوگی؟ خلاصہ کرکے بتائیں۔

    جواب نمبر: 60318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1209-1445/L=10/1436-U اس رقم کو آپ غربا ومساکین وغیرہ پر صدقہ کردیں خود استعمال میں نہ لائیں، اس میں رشوت کا شائبہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند