• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 603111

    عنوان:

    صدقہ جاریہ كسے كہتے ہیں؟

    سوال:

    صدقہ جاریہ کیا ہوتاہے؟میر ے ابو کا کچھ روز پہلے انتقال ہوگیاہے کوڈ() سے ، میرے دو سوال ہیں؛

    (۱) کیا میرے ابو شہید کہلائیں گے ،کیوں کہ میں نے سنا ہے کہ جو شخص کسی وبا سے انتقال کرجائے وہ شہید ہوتاہے؟ براہ کرم، بتائیں۔

    (۲) اگر میں صدقہ جاریہ کے لیے اپنے ابو کی طرف سے کچھ کروں اور اس میں اپنے مرحوم دادا دادی اور نانا نانی کو بھی شامل کرلوں تو کیا ثواب ان سب کو پورا ملے گا یا صدقہ جاریہ کا ثواب تقسیم ہوجائے گا؟ اور براہ کرم، میرے ابو کی مغفرت کی دعا کریں گے ، اللہ آپ کو جزائے خیر دیں ۔

    جواب نمبر: 603111

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 502-642/M=10/1442

     (۱) ہر وہ کار خیر جس کا نفع، مسلسل جاری رہے صدقہ جاریہ کہلاتا ہے۔

    (۲) طاعون کے وباء سے مرنے والا شخص اخروی شہید ہوتا ہے۔ کرونا (کووڈ-19) کی حقیقت کیا ہے اللہ بہتر جانتا ہے، اپنے ابو مرحوم کے بارے میں دعا کیجئے کہ اللہ تعالی ان کو شہید کا درجہ عطا فرمائے۔ (آمین)

    (۳) ثواب تقسیم ہوجاتا ہے یا ہر ایک کو پورا پورا ملتا ہے اس بابت دونوں اقوال ہیں، اللہ کی وسعت رحمت سے بعید نہیں کہ ہر ایک کو مکمل ثواب عطا ہو، اللہ تعالی آپ کے والد مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ (آمین)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند