• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 603020

    عنوان:

    کیا نابالغ کو زکوة دے سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا نابالغ کو زکوة دے سکتے ہیں اگر دے سکتے ہیں تو تفصیل کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 603020

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 638-457/H=06/1442

     اگر وہ نابالغ صاحب نصاب نہیں نہ ہی اس کا باپ صاحب نصاب ہے بلکہ باپ بھی غریب اور بیٹا بھی غریب ہے اور سید نہیں ہے تو نابالغ کو زکاة دے سکتے ہیں وہ قبضہ کے بعد مالک تو ہوجائے گا مگر اپنے ذاتی اخراجات کے علاوہ اس زکاة کو اپنے ماں باپ بھائی بہن وغیرہ پر خرچ کرنے کا اس نابالغ کو حق نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند