• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 601996

    عنوان:

    دوسرے كی طرف سے صدقہ دینا؟

    سوال:

    میں صدقہ دینا چاہتا ں جس کو وہاں صدقہ پہنچنے کے ذرائع نہیں ہیں، تو اب ان صاحب کی اجازت سے ان کی طرف سے میں یہاں صدقہ دے سکتا ہوں اس طور پر کہ صدقہ دیکر ان کو مالک بنا دیا پھر وہ کہیں کہ میری جانب سے ادا کردو تو اس طرح صدقہ نافلہ ادا جائے گا؟

    جواب نمبر: 601996

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:378-288/sd=6/1442

     صورت مسئولہ میں آپ جس کی طرف سے صدقہ نکالنا چاہتے ہیں، بس ان کی نیت کرکے صدقہ نکال دیں، تو صدقہ اداء ہوجائے گا اور ان کو صدقہ کا ثواب ان شاء اللہ مل جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند