• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 601270

    عنوان: بیس ہزار سیلری والے پر زكات ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میرا سوال ہے کہ فرض کریں کہ میری کہیں پے جاب لگی ہے اور سیلری 20000 لیتا ہوں تو کیا اس پے بھی زکوة نکلے گی؟

    جواب نمبر: 601270

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 367-273/H=04/1442

     حسب شرائط تو اس پر زکاة واجب ہوگی۔ آپ بہشتی زیور میں زکاة سے متعلق مسائل کو ملاحظہ کرلیں اس کے بعد جو کچھ معلوم کرنے کی ضرورت سمجھیں معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند