• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 600803

    عنوان: سید رشتے داروں کو زکاۃ دے سکتے ہیں؟

    سوال:

    میں سید گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں ۔ میرا سوال یہ ہے کی کیا ہم اپنی زکات اپنے سید رشتے داروں کو دے سکتے ہیں؟ خصوصا جب وو غربت میں ہوں اور ان کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے ہوں ۔

    جواب نمبر: 600803

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 194-115/SN=03/1442

     نہیں، آپ کے لئے سید رشتے داروں کو زکات کی رقم دینا جائز نہیں ہے اگرچہ وہ غریب و مفلوک الحال ہوں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے قرابت کے پیش نظر ”سادات“ پر زکات (جو کہ درحقیقت مال کی میل کچیل ہوتی ہے) صَرف کرنے سے منع کیا گیا ہے، ان کی مدد زکات کے بہ جائے امداد و عطیہ نیز صدقاتِ نافلہ سے کرنی چاہئے۔ ․․․․․․․ ولا إلی بنی ہاشم ․․․․․ وجازت التطوّعات من الصدقات وغلة الأوقاف لہم الخ (درمختار مع الشامی: ۳/۲۹۹، ط: زکریا: دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند