• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 600773

    عنوان: کیا کوئی سید کسی دوسرے سید کو زکوة دے سکتا ہے ؟ 

    سوال:

    کیا کوئی سید کسی دوسرے سید کو زکوة دے سکتا ہے ؟ جبکہ دوسرا سید مستحق زکوة اور شرعی فقیر بھی ہے تو کیا جس طرح کوئی غیرِ سید، سید کو زکوة نہیں دے سکتا تو کیا سید بھی سید کو زکوة نہیں دے سکتا؟ دلائل سے جواب عطا فرمائیں۔

    جواب نمبر: 600773

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 245-192/H=03/1442

     سید کا اپنی زکاة سید کو دینا ناجائز ہے خواہ وہ سید فقیر ہی ہو۔ ولا الیٰ بنی ہاشم ظاہر المذہب اطلاق المنع وقول العینی والہاشمی یجوز زکاتہ لمثلہ صوابہ لا یجوز نہر اھ ۔ درمختار: ۲/۱۰۱۔

    حاصل یہ کہ صحیح اور صواب یہی ہے کہ سید بھی اپنی زکاة سید فقیر کو نہیں دے سکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند