• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 600548

    عنوان: اگر دوکان خریدتے وقت، بیچنے کی پختہ نیت نہ ہو تو زكات كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    میں نے ایک بلڈنگ میں دکان بک کرائی ہے، ابھی تک 16لاکھ روپئے دے چکا ہوں، اور تقریباً 70لاکھ روپئے تین سال میں دینے ہیں، ٹوٹل قیمت تقریباً 86لاکھ ہے، دکان میں نے انویسٹمنٹ کی نیت سے لی ہے، بعد میں دیکھیں گے کہ دکان کو کرایہ دیں یا بیچ دیں یا خود استعمال کریں۔ خود استعمال کرنے کا چانس کم ہے، آج سے دکان پر زکاة کس قیمت پر ادا کریں گے؟ دکان کی آج کی قیمت کا مجھے علم نہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ قیمت اب بڑھ چکی ہے۔

    جواب نمبر: 600548

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 85-66/M=02/1442

     اگر دوکان خریدتے وقت، بیچنے کی صاف اور خالص نیت نہیں تھی تو ایسی صورت میں دوکان کی مالیت پر زکاة ہی واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند