• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 600511

    عنوان: کیا عشر ادا کرنے سے پہلے کرایہ منہا کیا جائے گا؟

    سوال:

    کیا عشر ادا کرنے سے پہلے کرایہ منہا کیا جائے گا؟یعنی منڈی تک لے جانے کا کرایہ منھا کیا جاتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 600511

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 140-148/SN=04/1442

     نہیں، عشر کی ادائیگی سے پہلے اس طرح کے اخراجات منہا نہیں کیے جائیں گے، کیونکہ عشر جمیع مال میں لازم ہوتا ہے۔ قولہ بلا رفع موٴن أي یجب العشر فی الأول، ونصفہ فی الثاني بلا رفع أجرة العمّال ونفقة البقر وکري الأنہار وأجرة الحافظ ونحو ذ لک یعنی لایقال بعدم وجوب العشر فی قدر الخارج الذي بمقابلة الموٴنة؛ بل یجب العشر في الکل الخ (درمختار مع الشامی: ۳/۲۶۹، ط: زکریا، دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند