• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 600357

    عنوان: زکات کا پیسہ کسی غریب لڑکی کی شادی میں دے سکتے ہیں کیا ؟

    سوال:

    زکات کا پیسہ کسی غریب لڑکی کی شادی میں دے سکتے ہیں کیا ؟جب کہ لڑکی کا والد بھی غریب ہے دونوں زکات کے حقدار ہیں۔

    جواب نمبر: 600357

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:88-122/sd=3/1442

     جی ہاں! زکات کی رقم کسی غریب لڑکی کی شادی میں اس کو مالک بناکر دینا جائز ہے ؛ واضح رہے کہ کسی ایک شخص کو نصاب کے بقدر زکات دینا مکروہ ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند