• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 600326

    عنوان: ۲لاکھ روپے کا مال ہے جس پر سال گزر گیا ہے تو مجھے زکاة کتنی نکال نی ہو گی؟

    سوال:

    جناب مفتی صاحب مسئلہ یہ دریافت کرنا ہے کہ میری دکان میں ۲لاکھ روپے کا مال ہے جس پر سال گزر گیا ہے تو مجھے زکاة کتنی نکال نی ہو گی؟

    جواب نمبر: 600326

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 52-35/M=02/1442

     کل مال کا چالیسواں حصہ نکال دیں یعنی آپ کی دوکان میں کل دو لاکھ روپئے کا مال ہے تو بطور زکاة پانچ ہزار روپئے نکالنے ہوں گے، جو مال درمیان سال میں آیا ہے اس کو بھی شامل کرکے پورے مال کی زکاة نکالی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند