• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 59917

    عنوان: زکاة ساڑھے باؤن تولہ چاندی یا ساڑھے سات تولہ سونا یا اس کے برابر ملکیت کے پیسوں پہ ہوتی ہے، چاندی کی قیمت36400 روپئے اور سونے کی قیمت 347250 بنتی ہے ، اب اگر کسی کے پاس نہ اتنا سونا ہے اور نہ چاندی تو وہ کتنے پیسوں پہ زکاة دے گا؟۳۶ ہزار یا تین لاکھ پہ ؟

    سوال: زکاة ساڑھے باؤن تولہ چاندی یا ساڑھے سات تولہ سونا یا اس کے برابر ملکیت کے پیسوں پہ ہوتی ہے، چاندی کی قیمت36400 روپئے اور سونے کی قیمت 347250 بنتی ہے ، اب اگر کسی کے پاس نہ اتنا سونا ہے اور نہ چاندی تو وہ کتنے پیسوں پہ زکاة دے گا؟۳۶ ہزار یا تین لاکھ پہ ؟

    جواب نمبر: 59917

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 865-861/B=9/1436-U اگر سونا اور چاندی دونوں نصاب سے کم ہے تو دونوں کی قیمت مجموعی جس قدر بنتی ہو اگر وہ یا کرنسی چاندی کے نصاب کی قیمت کے برابر یا اس سے زائد ہوجائے تو دونوں کی مجموعی قیمت کا چالیسواں حصہ زکاة میں نکالنا ضروری ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند