• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 59465

    عنوان: مجھے زکاة کس حساب ادا کرنی ہوگی؟ گھر کی قیمت پر یا کرائے پر ؟

    سوال: میرے پاس ایک گھر ہے لگ بھگ چالیس گز جس کی قیمت اسی/80 لاکھ ہے، اب میں نے ایک فلیٹ ساٹھ گز کا خرید لیا ہے اور اس میں رہ رہا ہوں، پورا گھر میں نے کرایہ پر دیدیا ہے جس کا لگ بھگ 16000کرایہ آتاہے ہر مہینہ ، مجھے زکاة کس حساب ادا کرنی ہوگی؟ (۱) گھر کی قیمت پر ؟ (۲) یا کرائے کی قیمت پر ؟ (۳) یا بچت پر ایک سال میں کتنی رقم ہمارے پاس ہے؟

    جواب نمبر: 59465

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 493-458/Sn=7/1436-U

    (۱ تا ۳) گھر کی قیمت پر زکاة واجب ہیں ہے؛ بلکہ کرایہ اسی طرح دیگر ذرائع معاش سے جو آمدنی حاصل ہو اس کے مجموعے پر زکاة واجب ہوگی بہ شرطے کہ یہ خود یا آپ کی ملک میں موجود سونا، چاندی وغیرہ کی مالیت کے ساتھ مل کر قدرِ نصاب کو پہنچ جائے، ایسی صورت میں ہرقمری سال کے اخیر میں آپ کے پاس، دین منہا کرکے جو بچت ہوگی اس پر زکاة لازم ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند