• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 59342

    عنوان: صدقہ کیسے دینا چاہئے؟ مشکل اور بیماری میں جو نکالاجاتاہے۔ میں ہر مہینے کچھ پیسے صدقہ کی نیت سے نکال کے الگ رکھتی ہوں ، اب یہ پیسے میں کس کو دے سکتی ہوں؟ صدقہ کے بارے میں تفصیل سے بتائیں۔ جو زکاة کے مستحق ہیں کیا وہ صدقہ بھی بس ان کو دینا چاہئے؟ اگر نہیں تو اور تو کس کو دے سکتی ہوں؟

    سوال: صدقہ کیسے دینا چاہئے؟ مشکل اور بیماری میں جو نکالاجاتاہے۔ میں ہر مہینے کچھ پیسے صدقہ کی نیت سے نکال کے الگ رکھتی ہوں ، اب یہ پیسے میں کس کو دے سکتی ہوں؟ صدقہ کے بارے میں تفصیل سے بتائیں۔ جو زکاة کے مستحق ہیں کیا وہ صدقہ بھی بس ان کو دینا چاہئے؟ اگر نہیں تو اور تو کس کو دے سکتی ہوں؟

    جواب نمبر: 59342

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 734-727/H=7/1436-U بیماری وغیرہ میں جو صدقہ نکالا جاتا ہے وہ صدقاتِ واجبہ میں سے نہیں ہوتا بلکہ وہ صدقہٴ نافلہ ہے، اس کو غرباء فقراء مستحقین زکاة کو بھی دے سکتے ہیں، مسجد مدرسہ وغیرہ کی ضروریات میں بھی صرف کیا جاسکتا ہے، غرض ہرکارِ خیر میں اس کو صرف کردینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند