• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 58647

    عنوان: کیا دینی مدرسہ کے طالب علم کو صدقہ خیرات دے سکتے ہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا دینی مدرسہ کے طالب علم کو صدقہ خیرات دے سکتے ہیں؟اور کیا زکواة کی رقم سے طالب علم کو دینی کتب دلوا سکتے ہیں ؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 58647

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 515-502/H=6/1436-U مستحق زکاة طالب علم کو صدقہ وزکاة میں دینا درست ہے، اگر زکاة کی رقم سے کتاب لے کر طالب مستحق زکاة کو مالک وقابض بنادیا تو یہ بھی صحیح ہے، زکاة وصدقات دینے والوں کی زکاة وصدقات کی ادائیگی ہوجائے گی، ہکذا فی اول کتاب الزکاة من الفتاوی الہندیة وغیرہا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند