• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 58114

    عنوان: کیا مجھے کرائے کی آمدنی کی زکاة ادا کرنا ہوگی؟

    سوال: میرے اپنے استعمال کے لیے میرے پاس دوسری جائداد ہے، (جہاں میں اپنی فیملی کے ساتھ رہ رہا ہوں)۔ بینک لون سے میں نے دو جائداد خریدی تھی( کچھ نقد د ے کر اور بقیہ بینک لون سے )۔ دوسری پروپرٹی کرایہ پر ہے، اور اس کا کرایہ بینک کی ماہانہ قسط کو ادا کرنے نیز دوسری جائداد کے اخراجات جیسے پروپرٹی ٹیکس ، پروپرٹی کی دیکھ ریکھ کی فیس وغیرہ ادا کرنے میں استعمال ہوتاہے۔ابھی پور ی ادائیگی نہیں ہو پائی ہے۔ اس جائداد کے بارے میں میری نیت یہ ہے کہ اس کو مستقبل میں بچوں کو دینا ہے (چونکہ وہ ابھی نابالغ ہیں)۔ سوال یہ ہے کہ کیا مجھے اس کرائے کی آمدنی کی زکاة ادا کرنا ہوگی؟اگر ہاں تو تفصیل سے مشورہ دیں۔

    جواب نمبر: 58114

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 354-386/H=5/1436-U

    جب کہ کرایہ وصول کرتے ہی آپ اس کو قرض کی ادائیگی میں دیدیتے ہیں تو اس کرایہ پر زکاة آپ کے ذمہ واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند