• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 56771

    عنوان: سوال یہ ہے کہ زکاة غیر مسلم کو دینے کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ زکاة غیر مسلم کو دینے کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟

    جواب نمبر: 56771

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 111-113/N=2/1436-U زکاة کے حق دار صرف مسلمان فقراء ہیں،کسی غیرمسلم کو زکاة کا مال دینا جائز نہیں، ومنہا أن یکون مسلما فلا یجوز صرف الزکاة إلی الکافر بلا خلاف لحدیث معاذ رضي اللہ عنہ۔ ”خذہا من أغنیائہم ورُدّہا في فقرائہم“ (بدائع الصنائع للکاساني: ۲/۱۶۱، مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند