عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 56112
جواب نمبر: 56112
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1376-1096/D=12/1435-U سود پر گھر خریدنے کی کیا صورت ہوتی ہے؟ اگر سود پر قرض لے کر اس سے گھر خریدا جاتا ہے تو اس میں سود کا دینا پایا گیا جو حرام ہے، لہٰذا بدون سخت مجبوری (مثلاً رہائش کا کوئی بند وبست نہ ہو اور بغیر سود پر قرض لیے روپے یا مکان کے مہیا ہونے کی کوئی صورت نہ ہو) کے اس سے احتراز کرنا لازم اور ضروری ہے۔ ایک سے زائد مکان لینا تو بہرحال ناجائز اور حرام ہوگا، ذریعہ آمدنی بنانے کے لیے ایسے مکانات لیناموجب گناہ ہے۔ لیکن اس سے حاصل ہونے والے کرایہ پر حرام ہونے کا حکم نہیں لگے گا اور آمدنی سے نصاب پورا ہوجائے تو سال گذرنے پر زکاة واجب ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند