• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 53661

    عنوان: موریشس میں بینک اور سوناروں کییہاں سونے اورچاندی کی قیمت الگ الگ ہوتی ہے تو زکاة کا نصاب متعین کرنے کے لیے مارکیٹ ریٹ سے کیا سمجھیں ؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر

    سوال: موریشس میں بینک اور سوناروں کییہاں سونے اورچاندی کی قیمت الگ الگ ہوتی ہے تو زکاة کا نصاب متعین کرنے کے لیے مارکیٹ ریٹ سے کیا سمجھیں ؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 53661

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1063-1047/N=9/1435-U سُناروں کے یہاں سونے اور چاندی کی جو قیمت ہوتی ہے اور جس پر لوگ خرید وفروخت کرتے ہیں نصاب زکاة میں اس کا اعتبار کیا جائے گا، بینک کے ریٹ کا اعتبار نہ ہوگا؛ کیوں کہ وہ قرض کے حساب سے ریٹ لگاتے ہیں، نیز وہ کم ہوتا ہے، پس بینک کے ریٹ کا اعتبار انفع للفقراء کے بھی خلاف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند