• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 53472

    عنوان: زکوة اور چرم قربانی شرعی مدرسہ کو دینا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: زکوة اور چرم قربانی شرعی مدرسہ کو دینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 53472

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1085-759/L=9/1435-U جن مدارس میں مستحق زکات طلبہ ہوں جن پر زکاة اور چرم قربانی کی رقم صرف ہوسکتی ہو ان مدارس میں زکاة اور چرم قربانی کی رقم دینا درست ہے، بلکہ ایسے مدارس میں زکاة خرچ کرنے میں دوہرا ثواب ہے، ایک زکاة کی ادائیگی کا، دوسرے علم کی اشاعت اور دین کے تحفظ کا، التصدق علی الفقیر العالم أفضل من التصدق علی الجاہل․ درمختار (زکریا) ۳/۳۰۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند