• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 48412

    عنوان: میرے پاس زکاة کی کچھ رقم ہے جو میں کسی اسلامی مدرسے کو دینا چاہتاہوں، اگر میں مدرسے کے بینک اکاؤنٹ میں زکاة کی نیت سے وہ رقم جمع کروادوں تو کیا اس سے زکاة ادا ہوجائے گی؟

    سوال: میرے پاس زکاة کی کچھ رقم ہے جو میں کسی اسلامی مدرسے کو دینا چاہتاہوں، اگر میں مدرسے کے بینک اکاؤنٹ میں زکاة کی نیت سے وہ رقم جمع کروادوں تو کیا اس سے زکاة ادا ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 48412

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1461-524/L=13/1434-U بینک اکاوٴنٹ میں رقم جمع کردینے کی صورت میں بھی زکاة ادا ہوجائے گی: تملیک الدین ممن لیس علیہ الدین باطل إلا فی ثلاث : حوالة ، وصیة ، و إذا سلطہ أی سلط المملک غیر المدیون علی قبضہ أی الدین فیصح حینئذ ومنہ ما لو وہبت من ابنہا ما علی أبیہ فالمعتمد الصحة للتسلیط (الشامي علی الدر المختار: ۳/۱۹۰،زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند