• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 48034

    عنوان: زكات

    سوال: پی ایف پر زکاة ادا کرنے کے سلسلے میں میں فکرمند ہوں۔ میرے اکاؤنٹ میں تین نومبر 2012 کو 3,24000 موصول ہوئے ہیں، یہ ریلائنس اور ٹاٹا ڈوکومو میں پانچ سال خدمت کرنے پر ہے۔ میں نے چونکہ وہ کمپنی چھوڑ دی ہے اس لیے یہ مجھے یہ پی ایف ملا ہے ، اس وقت میں دوسری کمپنی․․․․․․․․․ میں کام کررہا ہوں۔ جب مجھے یہ پی ایف ملا تو میں نے اس سے فیملی لون ادا کیا ہے۔میرے اکاؤنٹ میں پی ایف کی دوسری قسط 49,235 دو جولائی 2013 کوآئی ہے۔ سوال یہ ہے کہ حدیث کے مطابق مذکورہ بالا دونورقومات پر زکاة کا حساب کس طرح کیا جائے گا۔براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں تاکہ میں زکاة ادا کرسکوں۔

    جواب نمبر: 48034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1556-1227/B=12/1434-U فیملی لون ادا کرنے کے بعد پہلی اور دوسری قسط کی ملی ہوئی جس قدر مجموعی رقم ہوتی ہو، جب وہ 52.5 (612 گرام 360 ملی گرام) چاندی مالیت کے برابر ہو تو اس کا چالیسواں حصہ زکاة نکالنا واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند