• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 47562

    عنوان: کزن جو کہ غریب مستحق زکاة ہیں، اسی طرح ان کی بیٹیاں جو کہ غریب ہیں، ان کو زکاة کی رقم آپ لوگ دے سکتے ہیں۔

    سوال: میرے کزن (رشتہ میں بھائی) ہیں جو نابینا ہیں ، کچھ کام نہیں کرسکتے ، ان کی آنکھوں کو کچھ نہیں دکھائی دیتا، ان کی ایک بیوی اور تین بیٹیاں ہیں ان کی گذر بسر بڑی مشکل سے ہوتی ہے ، خاندان والے کچھ مدد کرتے ہیں جس سے ان کے اخراجات کچھ حدتک پورے ہوجاتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم لوگ میرے کزن کو زکاة دے سکتے ہیں؟ان کی بیوی کے پاس تین تولہ سونا ہے جو انہیں شادی میں دیا گیا ہے ، ان کی بیوی تو صاحب نصاب ہے اور انہیں زکاة نہیں ہوتی ہے ، لیکن میرے کزن کے پاس تو کچھ نہیں ہے ، کیا ہم لوگ میرے کزن یا ان کی بیٹیوں کی طرف سے ان کو زکاة دے سکتے ہیں ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 47562

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1134-896/D=10/1434 کزن جو کہ غریب مستحق زکاة ہیں، اسی طرح ان کی بیٹیاں جو کہ غریب ہیں، ان کو زکاة کی رقم آپ لوگ دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند