• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 47531

    عنوان: آج کل سونے کی قیمت کافی زیادہ ہے توزکوٰة کا جو مسئلہ ہے کہ زکوٰة ساڑھے سات تولہ سے زیادہ ہونے پرفرض ہے یااگر اس سے کم مقدارہوتو کیاپھربھی زکوٰة دینا ہوگی۔

    سوال: آج کل سونے کی قیمت کافی زیادہ ہے توزکوٰة کا جو مسئلہ ہے کہ زکوٰة ساڑھے سات تولہ سے زیادہ ہونے پرفرض ہے یااگر اس سے کم مقدارہوتو کیاپھربھی زکوٰة دینا ہوگی۔مہربانی کرکے زکوٰة کے مسئلہ پرتفصیل سے جواب دے مطمئن کریں۔

    جواب نمبر: 47531

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1157-893/D=10/1434 ساڑھے سات تولہ سے کم سونا ہونے کی صورت میں زکاة واجب نہ ہوگی، البتہ اگر اس کے ساتھ کچھ چاندی یا نقد روپے بھی ہوں تو پھر سب (سونا، چاندی، روپیہ) ملاکر چاندی کے نصاب 52.5 تولہ کی قیمت کے برابر ہوجانے کی صورت میں زکاة واجب ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند