• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 47420

    عنوان: چچا[مرحوم] کی اولاد کو زکاة کی مد میں رقم دینا

    سوال: (۱) کیا ہم اپنے چچا (مرحوم) کی اولاد کو زکاة کی مد میں رقم دے سکتے ہیں؟ جب کہ وہ صاحب زکاة بھی ہیں مکر ان کا کوئی ماہانہ سلسلہ روزگار بھی نہیں ہے؟ (۲) اس کے علاوہ کچھ لوگ ان کی کچہ مدد بھی کرتے ہیں، جس رقم کی متعلق معلوم نہ ہو کہ وہ زکاة ہے یا نہیں؟ آیا ان کا استعمال ان کے لیے جائز ہے؟

    جواب نمبر: 47420

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1245-1010/H=10/1434 (۱) اگر وہ مستحق زکاة نہیں ہیں تو ان کو زکاة دینا لینا جائز نہیں۔ (۲) اگر وہ لوگ زکاة سے مدد کرتے ہیں تو چچا کی اولاد کو قبول کرنا جائز نہیں، اگر امداد سے کرتے ہوں تو قبول کرلینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند