• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 47245

    عنوان: کیا ایسا انسان جس کی ماں سید نہیں لیکن باپ سید ہیں تو کیا اس کو زکاة کی رقم دے سکتے ہیں؟

    سوال: کیا ایسا انسان جس کی ماں سید نہیں لیکن باپ سید ہیں تو کیا اس کو زکاة کی رقم دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 47245

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1266-1037/H=11/1434 نسب میں باپ کا اعتبار ہے، جب کہ باپ سید ہے، تو بیٹا بھی سید ہی ہوگا اور اخذِ زکاة میں جو حکم باپ کا ہے یعنی اس کو زکاة لینا اور دیگر لوگوں کو اپنی زکاة اسے دینا جائز نہیں، اسی طرح بیٹے کے حق میں جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند