• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 46939

    عنوان: بچوں كے علاج پر زكاة كی رقم خرچ كرنا كیسا ہے؟

    سوال: میرا ایک بیٹی اور ایک بیٹا بیمار ہیں جن کے علاج کیلئے خطیر رقم درکار ہے.میرے پاس پنشن کمیوٹیشن کی کچہ رقم جمع ہے جس پر زکواة واجب الاداء ہے. ماہوار پنشن سے بمشکل گزر اوقات چلتا ہے.عام حالات میں بچوں کا علاج نہیں کرواسکتا ہوں جبکہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق ازدواجی زندگی کیلئے علاج انتہاء ضروری ہے.کیا میں اپنی زکواة کی رقم اپنے بچوں کے علاج پر خرچ کر سکتا ہوں.

    جواب نمبر: 46939

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1255-1200/N=10/1434 ماں باپ کا اپنی اولاد کو اپنی زکاة دینا یا ان پر زکاة کی رقم خرچ کرنا جائز نہیں، زکاة ادا نہ ہوگی۔ درمختار (مع الرد ۳:۲۹۴) میں ہے: ”ولا إلی من بینہما ولالد“ إھ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند