• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 46826

    عنوان: كیا شادی شدہ بیٹی اپنے باپ كو زكاة دے سكتی ہے؟

    سوال: کیا کوئی شادی شدہ بیٹی اپنے سونے کی زکاة اپنے غریب والدین کو دے سکتی ہے؟جب کہ زکاة شوہر ہی ادا کرتے ہیں؟

    جواب نمبر: 46826

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1107-1114/M=9/1434 بیٹی اپنے والدین کو زکاة نہیں دے سکتی چاہے والدین غریب ہوں، اور چاہے بیٹی کا شوہر اس کی طرف سے ادا کرے، ہاں اگر شوہر اپنے مال کی زکاة اپنی غریب ساس اور سسر کو دینا چاہے تو دے سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند