• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 46701

    عنوان: زكاة كے پیسے كے بدلے سامان خریدكر دینا

    سوال: میں زکاة کے پیسے جمع کرتا ہوں اپنے جاننے والوں سے وہ غریبوں کے خرچ کے لیے دلادیتا ہوں۔ مگر غریبوں کی شادی میں جو خرچ کرتے ہیں وہ غریبوں یا جو ضرورت مند ہیں ان کو نہیں دیتا، میرا بھائی ہے اس کے ذمہ کیا کہ جو بھی ضرورت ہو خردکے دیدو، کیا یہ طریقہ صحیح ہے۔ ان کو نہ دینے کی وجہ یہ ہے کہ استعمال غلط کرنے کا ڈر ہے جیسے ایسا بھی ہوا کہ پیسہ جمع کیا کھاگئے۔

    جواب نمبر: 46701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1108-1115/M=9/1434 غریب اور مستحق زکاة کو اکر کسی سامان کی ضرورت ہو اور زکاة کے پیسے سے اسکی ضرورت کے مطابق سامان خریدکر اسے دیدیا جائے تو یہ بھی درست ہے، اس طرح بھی زکاة ادا ہوجائے گی، اور اگر کسی غریب کو زکاة کا روپیہ دیا گیا اور اس کو کسی چیز کی ضرورت بھی ہے لیکن اس نے زکاة کے پیسے کو کھانے کی ضرورت میں استعمال کرلیا تو اس استعمال کو غلط نہیں کہا جائے گا، غریب کو اختیار ہے کہ اپنی ضرورت کے حساب سے خرچ کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند