• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 41741

    عنوان: کن کن لوگوں کو زکات دینے کی اجازت نہیں ہے جیسے ماں باپ اور..؟

    سوال: کن کن لوگوں کو زکات دینے کی اجازت نہیں ہے جیسے ماں باپ اور..؟

    جواب نمبر: 41741

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1550-985/L=11/1433 جن لوگوں سے ولاد یا زوجیت کا تعلق ہے ان کو زکاة کی رقم دینا جائز نہیں۔ ولاد میں اوپر ماں، باپ دادا دادی، نانا، نانی اور نیچے میں لڑکا، لڑکی، پوتا، پوتی، نواسہ، نواسی شامل ہیں ان کو زکاة کی رقم دینا جائز نہیں، اسی طرح میاں بیوی باہم ایک دوسرے کو زکاة کی رقم نہیں دے سکتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند