• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 41208

    عنوان: مسجد اور مدرسوں کو زکات دینا جایز ہے ؟

    سوال: کیا مسجد اور مدرسہ کو زکات دے سکتے ہیں؟ قرآن یا کوئی صحیح حدیث کا حوالہ دیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 41208

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1374-1376/M=9/1433 مسجد میں تو زکاة دینا جائز نہیں ہے، مدرسہ کی تعمیر اور اساتذہ وملازمین کی تنخواہوں میں بھی زکاة دینا جائز نہیں، ہاں مدرسہ میں اگر مستحق طلبہ ہوں تو طلبہ کو زکاة دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند