• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 41029

    عنوان: زکاة کی ادائیگی کے دن جن زیورات کی جو قیمت ہو اس کے حساب سے زکاة نکالنی ہوگی

    سوال: زکات موجود پورے سونے کے زیورات پر ہے ، چاہے استعمال میں ہو یا نہ ہو، جیسا کے آپکے فتوے میں ذکر کیا گیا ہے، سوال یہ ہے کہ سونا ہم نے کم دام میں خریداہے پچھلے دس برسوں میں لیکن اب قیمت بہت بڑھ گئی ہے تو ہمیں زکات موجودہ قیمت پر نکالنی ہے یا جس قیمت میں خریدہ گیا؟

    جواب نمبر: 41029

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 807-784/N=9/1433 زکاة کی ادائیگی کے دن جن زیورات کی جو قیمت ہو اس کے حساب سے زکاة نکالنی ہوگی، نہ کہ اس قیمت کے حساب سے جس پر زیورات خریدے گئے تھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند