• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 40945

    عنوان: زكات میں كیا دیا جائے؟

    سوال: اگر میں اپنی زکاة سے کپڑے اور دوسرے سامان ضروریات کا خریدوں اور بیت اللہ کے حج سے واپس آنے کے بعد عام طورپر اور بالخصوص غریب لوگوں کو دیدوں تو کیا میری زکاة صحیح ہوگی ؟ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 40945

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1337-1344/M=9/1433 زکاة جس طرح رقم کی شکل میں دی جاسکتی ہے اسی طرح زکاة کی رقم سے کپڑے یا دیگر سامانِ ضرورت خرید کر مستحق زکاة کو دیا جاسکتا ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ پیسے کی شکل میں دے کر مالک بنادیں تاکہ غریب اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرسکے، اور ادائیگی زکاة کی تاریخ اگر حج میں جانے سے پہلے پوری ہوگئی ہے، تو حج میں جانے سے پہلے ہی زکاة ادا کردیں، بلاوجہ تاخیر اور حج سے واپسی پر موقوف رکھنا ٹھیک نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند