• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 40925

    عنوان: سوفیصد وزن کا جو دام ہو اس پر زکاة واجب ہوگی

    سوال: جب ہم دکان سے کوئی سونے کا زیور خریدتے ہیں تو وو ۹۰ یا ۸۰ فیصد سونے کا ہوتا ہے لیکن دکان دار ہم سے پورے ۱۰۰ فیصد کے پیسے لیتا ہے، اس سونے کے زیور پر زکات پورے ۱۰۰ فیصد پر بازار کے بھاو سے ہوگی یا جتنے فیصد اس میں سونا ہے اتنے فیصد پر بازار کے بھاو کے حساب سے لگے گی؟

    جواب نمبر: 40925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1428-1056/=9/1433 سو فیصد وزن کا جو دام ہو اس پر زکاة واجب ہوگی، کیونکہ شرعی اصول سے کھوٹ کا وزن سونے چاندی کے تابع ہوکر مجموعی وزن سونے چاندی کا کہلائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند