• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 40701

    عنوان: كیا دو تولہ سونے پر چاندی كے نصاب كے مطابق زكاة فرض ہوجاتی ہے؟

    سوال: کہا جاتا ہے کہ اس دور میں جس کے پاس ۲ تولہ سونا ھو تو چاندی کے نصاب کے مطابق اس پر زکات فرض ھو جاتی ہے، کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 40701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 726-728/N=9/1433 اگر کسی عاقل بالغ مسلمان کے پاس حاجت اصلیہ سے زائد اور قرض اور دین سے فارغ چاندی یا کسی کرنسی کے ساتھ اتنا سونا ہو کہ دونوں یا تینوں کی مالیت چاندی کے نصاب (612 گرام اور 360 ملی گرام) کے برابر یا اس سے زیادہ ہوجائے تو وہ شخص شرعاً صاحب نصاب ہے، سال مکمل ہونے پر اس شخص پر زکاة فرض ہوگی، ہکذا یستفاد من عامة کتب الفقہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند