• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 40040

    عنوان: چھ تولہ سونا پر زكاة كا مسئلہ

    سوال: دو سال سے میرے پاس چھ تولہ سوناہے، میں دیکھتاہوں کہ سونے اور چاندی کی قیمت کے حساب سے ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت تقریبا ایک تولہ سونا ہے، براہ کرم، بتائیں کہ اس صورت میں زکاة واجب ہے یا نہیں؟اس کے علاوہ میرے گھر میں بہت سے سامان ہیں جو عام استعمال میں نہیں ہیں، براہ کرم، بتائیں کہ کس صورت میں زکاة واجب ہوگی؟

    جواب نمبر: 40040

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1154-1154/M=8/1433 آپ کے پاس چھ تولہ سونا کے علاوہ اگر کچھ چاندی یا روپیہ بھی ہے تو آپ پر زکاة واجب ہے، سال پورا ہونے پر ادائیگی واجب ہوتی ہے، آپ اگر دونوں سال صاحب نصاب رہے تو دو سال کی زکاة نکال دیں، زکاة میں چالیسواں حصہ نکالا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند