• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 39881

    عنوان: میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ زکات کے پیسوں سے کسی کو عمرہ کرانا جائز ہے یا نہیں ؟

    سوال: میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ زکات کے پیسوں سے کسی کو عمرہ کرانا جائز ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 39881

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1127-807/D=8/1433 زکاة کی رقم غریب محتاج (جو مستحق زکاة ہو) کو مالک بناکر دیدینا ضروری ہے، پھر وہ اس سے عمرہ کرے اس کے لیے جائز ہے، مگر یکمشت اتنی رقم کسی کو زکاة کی دینا جس سے وہ خود صاحب نصاب ہوجائے مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند