• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 39296

    عنوان: جسے زكاۃ دی جائے اس كا مستحق زكاۃ ہونا ضروری ہے

    سوال: اگر کسی ک گھر میں ایک عورت رہتی ہوجن کا اس گھر ک لوگو ں سے کوئی خونی رشتہ نہ ہو بلکہ پرانی کوئی رشتہ داری ہو اور وہ اسی گھر پر اپنے اخراجات کے لئے شریک ہو،کوئی ا ور دوسری آمدنی نہ ہو تو کیا اس گھر ک لوگ جو زکاة نکالتے ہیں تو کیا زکا ة کا کچھ حصّہ اس عورت کو بھی دیا جا سکتا ہے، کیا صحیح ہوگا؟

    جواب نمبر: 39296

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 984/680/D=6/1433 مذکور فی السوال عورت اگر غریب مستحق زکاة ہے تو اسے زکاة کی رقم دینا جائز ہے، زکاة کی رقم اسے دے کر مالک بنادینا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند