• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 39119

    عنوان: مكان كے كرایہ پر زكاۃ ہے یا نہیں؟

    سوال: جناب اللہ کے کرم سے ہمارے پاس اللہ کا دیا سب کچھ ہے جس میں سے ہمارے اپنے استعمال کے علاوہ کی دکان ا ور مکان ہم نے کرایہ پہ دے رکھاہے تو کیا ہمیں اس مکان کی زکاة نکالنی ہوگی یا اس سیآ نے والے کرایہ کی زکاة نکالنی ہوگی ؟

    جواب نمبر: 39119

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1158-972/B=6/1433 اس مکان یا دوکان کی مالیت میں زکاة واجب نہیں، بلکہ اس سے جو کچھ کرایہ حاصل ہوگا، سال بھر اپنی ضرورات میں خرچ کرنے کے بعد جو کچھ سال کے آخر میں بچ رہے گا تو اس میں زکاة واجب ہوگی بشرطیکہ وہ بقدر نصاب ہو یا آپ پہلے سے صاحب نصاب ہیں تو سب مال کی زکاة چالیسواں حصہ نکال دینا کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند