• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 38858

    عنوان: زکاة کن کن کو دی جاسكتی ہے؟

    سوال: قرآن و حدیث کی روشنی میں زکاة کن کن کو دیا جا سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 38858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1028-852/B=6/1433 فقیر، مسکین، مسافر، مقروض اور جو فی سبیل اللہ کے لیے نکلا ہو یعنی جہاد، یا طلب علم کے لیے نکلا ہو اور غریب ہو ان سب کو زکات دی جاسکتی ہے، قرآن پاک میں سورہٴ توبہ کے اندر کل آٹھ مصرف بیان کیے گئے ہیں، مگر ان میں سے چار مصرف ایسے ہیں جو اس زمانہ میں پائے نہیں جاتے، بہرحال ان مصارف میں سے کسی ایک مصرف میں زکاة خرچ کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند