• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 37691

    عنوان: زکات کی ادایگی

    سوال: میرے سونا ۷ ۱/۲ تولے سے زیادہ ہے کیا مجھے زکات ۷ ۱/۲ تولے سے زائد سونے پر دینا ہو گا ؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 37691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 455-383/B=4/1433 ساڑھے سات تولے سے جس قدر زیادہ سونا ہے ہرسال ان سب کی قیمت لگاکر مجموعی قیمت کا چالیسواں حصہ زکاة نکالنا آپ کے لیے ضروری ہے، صرف ساڑھے سات تولہ کی زکاة نکالنے سے پورے سونے کی زکاة ادا نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند