• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 37690

    عنوان: معادن كے سلسلے میں

    سوال: کرومائٹ (ایک قسم کی معدن) اس کو آگ پر پگھلایا جاسکتا ہے اور لوہے کی طرح اس پر چوٹ ماری جاسکتی ہے۔ مجھ کو یہ فتوی دیکھ کر کچھ حیرانی ہورہی ہے جس میں مذکور ہے کہ کرومائٹ پر خمس نہیں ہے۔ بہرحال، براہ کرم فقہی حوالہ دے کر اپنے جواب کی تصدیق فرمائیں۔

    جواب نمبر: 37690

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 651-344/L=4/1433 گذشتہ استفتاء میں کرومائٹ کے متعلق یہ لکھا گیا تھا کہ وہ ایک قسم کا پتھر ہے اس لیے اس کا جواب دیا گیا تھا کہ اس میں خمس نہیں، البتہ اگر کرومائٹ پتھر نہیں بلکہ ایک قسم کی معدن ہے اور اس کو آگ پر پگھلایا جاسکتا ہے تو اس میں خمس واجب ہوگا، وہو أي نحو الحدید کل جامد ینطبع بالنار أي یلین بالنار (شامي زکریا: ۳/۲۵۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند