• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 37287

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ کیا زکات کے پیسوں سے کسی کو حج یا عمرہ کرایا جاسکتا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا زکات کے پیسوں سے کسی کو حج یا عمرہ کرایا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 37287

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 482=182-3/1433 زکاة کے پیسے مستحق زکاة کو دے کر مالک بنادینا ضروری ہے پھر اس مستحق کو اختیار ہے چاہے جس مصرف میں خرچ کرے اور کسی غریب وفقیر کو زکاة کی اتنی مقدار دینا مکروہ ہے کہ جس سے وہ خود صاحب نصاب بن جائے اور اس پر زکاة واجب ہوجائے، آپ زکاة کے پیسوں سے حج یا عمرہ کرانے کی کیا صورت اختیار کریں گے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند